لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 5 افراد زخمی

امریکہ کے شہرلاس اینجلس میں ہاربر گیٹ وے نیبر ہڈ علاقے میں پارٹی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا نے لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آپریشن سینٹر میں ڈیلٹورر افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ویئر ہاوس میں پارٹی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے کچھ لوگوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔