وفاقی محتسب اپنے فیصلوں کو بچانے کیلئے کیسے سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے: جسٹس منصور شاہ
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وفاقی محتسب کی سوئی گیس کے بل سے متعلق درخواست پر سما عت ہوئی جس میں فاضل عدالت عظمیٰ نے درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی محتسب اپنے فیصلوں کو بچانے کیلئے کیسے سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے وفاقی محتسب اس معاملے میں متاثرہ فریق نہیں ہے بنچ کے معزز رکن جسٹس امین الدین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح تو رینٹ کنٹرولر بھی اپنے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا سوئی نادرن گیس کی جانب سے لیگل ایڈوائزر عمر شریف ایڈووکیٹ پیش ہوئے فاضل عدالت نے کہا کہ سوئی نادرن گیس اور نجی کمپنی کے درمیان سوئی گیس کے بل پر معاملہ طے پا چکا ہے۔