نوازشریف، مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف، مریم کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں ،ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کسی اورملک میں یہ ہوسکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جائو اور فرق ہی نہ پڑے؟