واپڈا ہائیڈرو یونین گوالمنڈی سب ڈویژن کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ )پاکستان واپڈا ہائیڈ روالیکٹرک ورکرز یونین گوالمنڈی سب ڈویژن کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،نومنتخب عہدیداران میں سردار زاہد چیئرمین ،سلیم شاہ وائس چیئرمین، محمد ارشد سیکرٹری، وسیم خان جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں،اس موقع پر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں لائن سپرنٹنڈنٹس ملک عمر فاروق، غلام نظام الدین کنول ،علی اصغراور سٹاف کے اراکین حاجی محمد سلیم ،حاجی حفیظ الرحمن ودیگر نے بلامقابلہ انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی تنظیمی باڈی ملازمین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی،نومنتخب عہدیداران نے بلامقابلہ منتخب کرنے پر تمام سٹاف کا شکریہ اداکیا اور نئے جوش و جذبے کیساتھ خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔