نشتر میں کرونا کا مریض دم توڑ گیا‘ 7 بدستور وینٹی لیٹر پر
ملتان(سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا کا ایک مریض دم توڑ گیا،اموات کی مجموعی تعداد 167 ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث ایک مریض نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل سے 9 اگست کے درمیان اموات کی مجموعی تعداد 167 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن اس وقت کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11رہ گئی ہے جبکہ 07مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے بدستور علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 10 مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1688 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 595 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 20 ہزار 745افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 848 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔