ضلع خانیوال کے 21 علماء کرام کے تقاریر کرنے پر پابندی عائد
محسن وال (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ایک حکم نامے کے تحت فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی سے بچاؤ کے لئے ضلع خانیوال کے 21 علماء کرام کے تقاریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے پابندی کا اطلاق 30 دن کے لیے ہوگا جن علماء کرام کی تقاریر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ڈاکٹر خادم حسین ڈھلو آف جہانیاں ،مولانا افتخار احمد حقانی ،مولانا عبدالکریم نعمانی آف کبیروالا ، مولانا ربنواز ہراج آف میاں چنوں ،مولانا عبدالخالق رحمانی آف کبیروالا ،مولانا منیر احمد اختر آف جہانیاں ،قاری صفدر جاوید آف میاں چنوں ،محمد اکرم کھکھ آپ کچاکھوہ، مولانا صفی اللہ آف کبیروالا ،مولانا کلیم اللہ ،مولانا عصمت اللہ آف کبیروالا ،اعجاز حسین معاویہ آف کبیروالا ،عبداللہ عابد وڑائچ آف جہانیاں ،قاری جاوید احمد چشتی خطیب آف عبدالحکیم ، مولانا احمد یار آف دین پور عبد الحکیم ،معاویہ شاہ خطیب آف مخدوم پور ،معاویہ طارق اسماعیل قاسم آف مخدوم پور کبیروالا ،عبدالقیوم مدنی موہری پور ،مولانا خبیب احمد سعیدی امین ٹاون خانیوال ،مولانا عبدالرؤف قاسم خطیب آف عبدالحکیم اور علامہ جعفر حسین آف جھنگ روڑ کبیر والہ شامل ہیں ۔