کبیروالا: دو خاندانوں میں جھگڑے کا زخمی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا
کبیروالا(نامہ نگار) لڑ ائی میں زخمی ہو نے والا نو جوان تین روز بعد نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، فریقین کے در میان تین رو ز لڑائی ہو ئی تھی،تفصیل کے مطابق نواحی موضع شکرووالامیں تین روز قبل آرائیں اور سہو خاندان کے مابین ہونے والی لڑائی میں فریقین کے متعدد افراد زخمی ہو کر نشتر ہسپتال ملتان جاپہنچے تھے جن میں ایک زخمی 21سالہ نو جوان محمد طیب ولد نو رمحمد سہوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شب دم توڑ گیا، سرائے سدھو پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرکاروائی شروع کر دی ہے۔