کرونا میں کمی، پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر میں صفائی ستھرائی شروع
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) کرونا وائرس کے کیسز میں کمی پر حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع ہو گیا، رواں ہفتے سنٹر کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔لاک ڈاون ختم ہوا تو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر میں جمنازیم کی صفائی کا کام جاری شروع کر دیا گیا جبکہ گھاس کاٹنے کیلئے مالی مصروف اور ٹریکٹرز بھی ان ایکشن ہیں۔ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔