سکواش کے عالمی چیمپئن جان شیر خان سے کھیلوں کے عہدیداروں کی ملاقات‘خیریت دریافت کی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) کھیلوں کے عہدیداروں نے سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی، سکواش عالمی چیمپئن قمر زمان، نیشنل ہیڈ سکواش کوچ اطلس خان، وزیر لیبر شوکت یوسفزئی اور سابق ایم این اے نواز شانگلا نے جان شیر خان سے انکے گھر میں ملاقات کرکے عیادت کی اور کہا کہ جان شیر خان ہمارے ملک کا اہم اثاثہ ہے جس پر قوم کو فخر ہے۔