محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے ملک بھر کی تمام بند کی جانیوالی تمام ٹرینیں شروع کردی جائینگی 16 اکتوبر سے ریلوے کے نئے ٹائم ٹیبل میں چلائی جانیوالی کئی ٹرینوں کے روٹس تبدیل کئے جارہے ہیں جبکہ کئی ٹرینوں کو نئے سٹاپ دینے کیساتھ ساتھ کئی ٹرینوں کے سٹاپ مختلف شہروں کے ختم کئے جارہے ہیں تمام ٹرینوں کے اجرا سے عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی ریلوے ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے تمام ٹرینوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔