واپڈا لیبر یونین کے عہدہ دار بلامقابلہ منتخب
سجاول(نامہ نگار/اختر میوانی ) واپڈالیبریونین سجاول کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا الیکٹرک لیبر یونین سی بی اے کی حیسکو سب ڈویژن سجاول کے انتخابات میں سابقہ چیئرمین اپنے پینل سمیت بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں کامیاب عہدیداروں میں چیئرمین شیرزمان سہتو،وائیس چیرمین نعیم احمد عمرانی ، جنرل سیکریٹری امیرعلی کھوسو ،جوائنٹ سیکریٹری نیازعلی خواجہ شامل ہیں ،کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے جبکہ مقامی شہریوں اور سماجی و صحافی حلقوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔