ملتان کا موسم
ملتان (م م)مقامی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے گزشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1اور کم سے کم 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح آٹھ بجے82اور شام پانچ بجے48 فیصد رہا آج سورج 5بجکر37منٹ پر طلوع ہو گا جبکہ غروب آفتاب7 بجے ہوگا۔