بہاولپور میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں تین روزہ تصویری نمائش کا افتتاح آج ہو گا
بہاولپور (نیوز رپورٹر) بہاولپور میوزیم و بہاولپور آرٹس کونسل کے اشتراک سے (آج) 12 اگست کو بہاولپور میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں جشن آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تین روزہ تصویری نمائش بعنوان’’روشنی کا سفر ‘‘ کا افتتاح دن گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفر خان سیال کریں گے۔ یہ نمائش 14 اگست تک جاری رہے گی۔