14 اگست پر مزار قائد پورے دن عوام کیلئے کھولا جائے:حکیم شعیب
کراچی( نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے جنرل سیکریٹری حکیم محمد شعیب قریشی نے کہا ہے کہ انسانی صحت کی بہتری کے لئے شہر قائد کی تمام شاہراؤںاور گلی کوچے میں جراثیم کش اسپرے نہایت ہی ناگزیر ہے حکمرانوں کی غفلت و لاپروائی شہر میں تیزی سے وبائی امراض کے پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے حتیٰ کہ 14اگست کی تقریبات بھی شدید متاثرہوسکتی ہیں جبکہ دوسری طرف حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی بارش سے قیمتی انسانی جان و مال کا انتہاہی نقصان ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کی مشاورتی کمیٹی کے صدر محمد اسلم غوری کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر منعقدہ عید ملن تقریب کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حکیم محمد شعیب نے حکمرانوںسے 14 اگست پر مزار قائد کو پورے دن عوام کے لئے کھولے جانے کا مطالبہ بھی کیا ۔