پروفیسر عنایت علی خان حق گوئی کی عملی مثال تھے‘سید احسن کلیم
کراچی (نیوزرپورٹر) عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے سابق صدر پروفیسر عنایت علی خان حق گوئی کی عملی مثال تھے ان کی شاعری میں نوجوانوں کے لئے عزم و حوصلے کا پیغام ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی رہنما سید احسن کلیم نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں اس تعزیتی ریفرنس سے حیدرآباد کے سماجی رہنما مولانا عبد الوحید قریشی،تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری،شعبہ مجلس فکر سندھ کے کوآرڈینیٹر مولانا عبد القدوس احمدانی اور اسلم قریشی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر عنایت علی خان نے ایک مثالی استاد کا کردار معاشرے کے سامنے پیش کیا جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔