پرائیویٹ اسکولز کا جشن آزادی شایان شان منانے کا فیصلہ
کراچی (نیوزرپورٹر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ کی صدارت میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ایک اجلاس ایسو سی ایشن کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا اس موقع پر سید طارق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کر نا ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے جس کے بارے میں 14اگست کو تمام SOPs کے ساتھ بچوں کو اسکول بلاکر اس تاریخ ساز فیصلے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے دعا کی جائے گی انہوںنے کہاکہ جشن آزادی کے دن تمام نجی اسکولوں کے طلباء اپنے والدین کے ہمراہ اسکولوں پر قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ پرھنے کے لئے ضرور آئیں۔