شہر قائد میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب
کراچی(پی پی آئی) شہر قائد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے بچے سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے۔صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بیان کیا جاتا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور میوہ شاہ قبرستان میں کرنٹ سے دو افراد، سٹی کورٹ اور سول ہسپتال مین روڈ پر کرنٹ لگنے سے دو افراد جبکہ حب چوکی جام کالونی میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔کرنٹ لگنے کے واقعات پر صوبائی وزیر توانائی نے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک سمیت تمام اداروں سے رابطہ کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔امتیاز شیخ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ذمہ داروں کا فوری تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے جن کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے پیشکش کی کہ لواحقین اگر ایف آئی آر درج کرانا چاہیں تو سندھ حکومت معاونت کرے گی۔ سندھ کے عوام کو نااہل اداروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔