بیٹے کے قتل کے انصاف کیلئے بزرگ شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا
کراچی (این این آئی)بیٹے کے قتل کے انصاف کیلئے بزرگ شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا،چیف جسٹس نے کہا یہ بابا جی کون ہیں کیا کیس ہے اسکا؟شہری کے بتانے پر چیف جسٹس نے بزرگ عمردرازکے مقدمے کا ریکارڈ انسداد دہشتگردی عدالت سے طلب کرلیا۔منگل کو بیٹے کے قتل کے انصاف کیلئے بوڑھا بابا سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گیا۔ کمرہ عدالت میں بزرگ آدمی کو دیکھ کے چیف جسٹس نے کہا کے یہ بابا جی کون ہیں جس پر بزرگ شہری کانپتے کانپتے کھڑے ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ میرے بیٹے کو پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کرکے قتل کیا میرا بیٹا سعید عمر ریتی بجری کا کام کرتا تھا بزرگ شہری نے کمرہ عدالت میں مزید بتایا کہ ضمانت پر آنے کے بعد بلدیہ پولیس نے گھر سے گرفتار کیاتھاپولیس نے پہلے مجھ سے 10 لاکھ روپے مانگے تھے مجھے بلاکر میرے سامنے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اتنے سال گذر گئے مگر مجھے آج تک انصاف نہیں مل سکا، جس پر چیف جسٹس نے برزگ شہری کے بیٹے کے مقدمے کا ریکارڈ انسداد دہشتگردی سے ریکاڈ طلب کرلیا۔ احاطے عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثر برزگ شہری کا کہنا تھا کے میرے بیٹے نے کیس میں ضمانت لی تھی مگر اس کو پھر بھی گھر سے اغوا کر کے قتل کردیا گیا۔