عراق: امریکی فوجی قافلے پر پھر حملہ
بغداد (اے پی پی) عراق میں امریکی فوجی کانوائے کے راستے میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ الاخباریہ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی صوبے الناصریہ میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی فوجی قافلہ صوبہ ذیقار کے شہر ناصریہ سے صوبہ بصرہ کی جانب جا رہا تھا۔ابھی تک اس دھماکے سے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔