پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل، کمسن بچہ نالے میں ڈوب گیا
راولپنڈی۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کھنہ کے علاقے میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا گیا جبکہ پیرودھائی کے علاقے میں کمسن بچہ نالے میں ڈوب گیاتھانہ کھنہ کو رضیہ نے بتایا کہ برما ٹائون میں پرانی دشمنی پر مدعیہ کے خاوند محمد ریاض کو 30 بور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ملزمان سہیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھانہ پیرودھائی کے علاقے خضر آباد میں کمسن بچہ مبینہ طور پر برساتی نالے میں ڈوب گیا جسے تلاش کرنے کیلئے ریسکیو1122 نے آپریشن کیا لیکن بچہ نہ مل سکا میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 محمد عثمان گجر نے بتایا کہ تلاش کیلئے آپریشن کل بھی کیا جائے گا۔