سعودی وزارت تعلیم کانجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے تمام پرنسپلز کوسبکدوش کرنے کا فیصلہ
جدہ (امیر محمد خان سے ) سعودی وزارت تعلیم نے مملکت بھر میں نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے تمام پرنسپلز کوسبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد گزشتہ روز 11 اگست سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آٹھ بڑے پاکستانی سکولز واقع ہیں جن میں ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں۔ سعودی عرب نے مملکت بھر میں نجی اور انٹرنیشنل سکولز میں غیر ملکی پرنسپلز کی جگہ سعودی شہریوں کو بطور پرنسپل تعینات کرنے کا حکم دیا گیا کے سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمن العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے پرنسپلز وہ مرد ہوں یا خواتین 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیے گئے۔ یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام مراحلوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ایچ ایمز پر لاگو ہوگا۔ تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس ہدایت سے تمام انویسٹرز کو مطلع کردیا جائے۔ سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی سکول اپنے پرنسپلز اور ایچ ایمز اہل سعودیوں کو تعینات کریں۔سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اٹھ پاکستانی سکول بھی واقع ہیں جہاں ہزاروں طلباو طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ ان سکولز کے پرنسپل بھی پاکستانی تھے۔