کابل : گاڑی میں دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک ،دو زخمی
کابل (آن لائن) افغانستان میں دارلحکومت کابل کے نزدیک گاڑی میں دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ کابل کے نزدیک علاقہ خیر کھنہ میں ایک گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ دھما کے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔