سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندے کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 644.39 پوائنٹس بڑھ گیا، ایک مرتبہ پھر 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی جبکہ سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 6 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 40000، 40100، 40200، 40300، 40400، 40500 کی حدیں شامل ہیں۔ جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.61 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 40 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 409 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔