ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجرکاری مہم کی تقریب
لاہور (پ ر) ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو چودھری محمد ایوب اور صدر ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سرفراز وڑائچ تھے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی شیخ محمد نعیم میاں عمران و دیگر ممبران سوسائٹی نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر امداد باہمی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے رجسٹرار عثمان عظیم نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبویؐ ہے اسی لئے ہمیں چاہئے کہ ہم سب اپنے اپنے حصے کے پودے لگائیں۔