دراز نے سالانہ آزادی سیل کا آغاز کر دیا
لاہور (پ ر) ملک میں COVID-19 وباء کے پھیلائو میں کمی کے باوجود پاکستان بھر میں صارفین سٹورز اور مالز میں جانے سے ہچکچا رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں آن لائن خریداری کا معروف پلیٹ فارم دراز آزادی سیل کے ساتھ ایک آسان اور تفریح پر مبنی حل پیش کر رہا ہے۔ آزادی سیل 7 اگست سے 14 اگست تک 8 روز جاری رہے گی جس میں صارفین کو گھریلو مصنوعات، ایئر کنڈیشنرز، موبائلز، ٹیبلٹس اور فیشن سمیت مختلف کیٹیگریز میں موجود بڑی تعداد میں مصنوعات پر رعایتیں پیش کی جا رہی ہیں۔