جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثا ت خاتون جاں بحق ‘متعدد زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثا ت میں خاتون ہلاک اور دس افراد زخمی ہو گئے۔ لاہور نارووال روڈ پر چک بھلے کے قریب سٹرک کی خرابی کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر برساتی کھال میں جا گری جس کے نتیجہ میں جواں سالہ خاتون ساجدہ بی بی جاں بحق اور اس کا بیٹا عامر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ لاہور روڈ پر منڈھیالی کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں رکشہ الٹ جانے سے دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔