دوہری شہریت کی بنا پر سیاست یا سیاسی امورمیں حصہ لینے سے روکنا نامناسب ہے، سید علی ظفر
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر قانون اور معروف قانون دان برسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ صرف ارکان اسمبلی پر دوہری شہریت نہ رکھنے کا قانون نافذکریں پارلیمنٹیرینز سمیت کسی بھی پاکستانی کو شہریت کی بنا پر سیاست یا سیاسی امورمیں حصہ لینے سے روکنا نامناسب ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سراسر غلط تاثر ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد اپنے آبائی ملک کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتے وفاداری کا یہ معیار ایک غلط روایت ہے جس کا سد باب کیا جانا چاہیے۔