دو بہنیں رکن پنجاب اسمبلی بن گئی،خدیجہ عمر فاروقی ق لیگ جبکہ رابعہ فاروقی (ن) لیگ کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دو بہنیں رکن پنجاب اسمبلی بن گئیں ، خدیجہ عمر فاروقی مسلم لیگ ق کی مخصوص سیٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئیں جبکہ ان کی بہن رابعہ فاروقی ن لیگ کی طرف سے مخصوص نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں ہیں۔ یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انتخابات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا جس کے بعد تمام جماعتوں کی پوزیشن بھی واضح ہو گئی۔الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست کے مطابق کیا اور ساتھ ہی خواتین اور غیر مسلموں کیلئے مخصوص قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی 221 نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا،اس طرح الیکشن کمیشن کی طرف سے سے پنجاب اسمبلی میں 66 خواتین اور 8 غیر مسلم نشستوں کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 119 ارکان نے کامیابی حاصل کی تھی 23 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف 142 ارکان کے ساتھ پہلے نمبر پر آئی، تحریک انصاف کوپنجاب میں 33 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں ملنے کے بعد کل تعداد 179 ہو گئی ، مسلم لیگ ن 130 جنرل 30 خواتین اور4 اقلیتی نشستوں کے ساتھ کل 164 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے مسلم لیگ ق 8 جنرل اور 2 خواتین کے ساتھ کل 10 نشستوں کے ساتھ تیسری پیپلزپارٹی 6 جنرل اور ایک مخصوص نشست کے ساتھ 7 ارکان کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ 4 آزا دارکان کی حیثیت برقرار رہے گی ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب میں بھی تمام جماعتوں کی انتخابی پوزیشن واضح ہوگئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024