پی ٹی آئی وفد کی ایازصادق سے ملاقات،لیگی پارلیمانی رہنماؤں کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

Aug 12, 2018 | 15:25

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق سے ملاقات کر کےسپیکر اور لیگی پارلیمانی رہنما ﺅں کوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ اتوار کو تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماں کو دعوت دی اور ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق سے ملاقات کی ۔ وفد میں پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد قیصر اور عمر ایوب شامل تھے ۔ پی ٹی آئی وفد نے لیگی پارلیمانی رہنما ﺅں اورسپیکرکوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر ترجمان تحریک انساف نے کہا کہ تحریک انصاف (ن) لیگ سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشنز کے قیام کو اہم سمجھتی ہے، ایاز صادق سے ملاقات کا مقصدن لیگ کے پارلیمانی رہنماﺅں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینا تھا ۔

مزیدخبریں