تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرے گی،بدر منیر قریشی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) تحریک انصاف کے رہنما بدر منیر قریشی نے نو منتخب ممبرصوبائی اسمبلی راجہ راشد حفیظ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی حقیقی معنوں میںتحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوا،انہوںنے کہا کہ پی پی16 میں تحریک انصاف کی کامیابی کا کریڈٹ تحریک انصاف کے کارکنوں خصوصاً چوہدری فاروق اعظم اور فواد حسین بٹ کو جاتا ہے ،جن کی دن رات شبانہ روز محنت سے پی پی 16میں تحریک انصاف کو تاریخی کامیابی ملی،بدر منیر قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز پی پی 16کے کارکنوں کی جانب سے رکھی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،بدر منیر قریشی نے کارکنون کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی مضبوطی میں اہم کردار کارکنان کا ہے جن کی محنت سے ان کی جماعت آج راولپنڈی شہر سے کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔