دفعہ144 کی خلاف ورزی ، تحریک لبیک کے53 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ سیکرٹریٹ نے تحریک لبیک کے53 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او انسپکٹر محبوب نے استغاثہ دیا کہ سرینا چوک میں تحریک لبیک کے رہنمائوںغاذی افنان ، عمران بلوچ اور شیراز فاروقی کی قیادت میں 40/50 کارکنان نے مظاہرہ کرتے ہوئے دفعہ144 کی خلاف ورزی کی اور ریڈزون میں داخل ہونے کیلئے مزاحمت کی ۔