آرڈی اے نے پانچ ہائوسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا ر ٹی نے پانچ ہائوسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاآر ڈی اے کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق غیر قانونی قرار دی گئی ہائوسنگ سکیموں میںسفاری گرین فارم ہائوسنگ سکیم اڈیالہ روڈ، محمود ٹائون دھمیال روڈ ، ٹی اینڈ ٹی ایکسٹینشن ڈیفنس روڈ، کوہسارایکسٹینشن ٹیکسلا روڈ، المیراج گارڈن چکری روڈشامل ہیں جن کو سیکشن پنجاب پرائیویٹ ہا ٰ ئو سنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژ ن رولز 2010 ء کے تحت نو ٹس جا ری کر دیئے گئے ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے جمشید آفتاب نے راولپنڈی میں ان مالکان کو غیر قا نونی تشہیر فور ی طور پر روکنے کا حکم بھی دے دیا ہے انہو ں نے کہا کہ عوام الناس کوخبردار کیا جاتاہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیرقا نونی قرار دی جانے والی سوسا ئٹیو ں میں سر مایہ کاری سے گریز کریں ورنہ عوام الناس نقصانات کی صورت میں خود ذمہ دار ہوں گے ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی(IESCO)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(SNGPL)، اور پی ٹی سی ایل(PTCL) کو درخواست کی ہے کہ غیر قا نونی ہائوسنگ سکیموںکو سروسز نہ دیںآرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہاڈائریکٹر جنرل آرڈی اے رانا اکبر حیات نے میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ، آ رڈی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر کسی خو ف وخطر کے تما م غیر قا نونی ہا ئوسنگ سکیموں، تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔