’’منج راجپوت الپیال تاریخ کے آئینے میں‘‘ کتاب کی تقریب رونمائی آج ہو گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) علاقہ سواں (چونترہ) میں آباد راجبوت قبائل کے حوالے سے لکھی جانے والی کتاب’’منج راجپوت الپیال تاریخ کے آئینے میں‘‘ کی تقریب رونمائی 12اگست بروز اتوار دن 11بجے ہوٹل پاک کانٹیننٹل مرکز جی ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔تقریب کی صدارت کتاب کے منصفہ زردہ بیگم روجہ چوہدری سکندر حیات خان کریں گی جبکہ مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قانون بیرسٹر سید علی ظفر ہو ں گے۔