طویل عرصے سے زیرالتوأن این ایچ اے کے 7 میگا شاہراتی منصوبے مکمل کر لئے گئے
اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبر نگار)مسلم لیگ حکومت نے جاتے جاتے این ایچ اے کے طویل عرصہ سے التوا کا شکار سات میگا شاہراتی منصوبوں کو بھی مکمل کرلیا ۔ جن میں سب سے پرانا منصوبہ سال2002کا تھا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق این ایچ اے نے سابقہ لیگی حکومت میں کئی کئی سال سے التوا کا شکار پڑے جن میگا منصوبوں کو مکمل کرلیاہے ان میںسب سے پرانا 16کلومیٹر طویل لیاری ایکسپریس وے جو مئی2002میں شروع ہوا اسے جنوری2018میں مکمل کرلیا گیا،اس کے بعد 151کلومیٹر طویل خضدار شہداد کوٹ(ایم اے)اپریل2004میں شروع ہواتھا اسے اپریل2018میں مکمل کیاگیا،تیسرا منصوبہ193کلومیٹر طویل گوادر تربت شاہراہ جون 2004سے التوا کا شکار تھی اسے فروری2016میں مکمل کیا،چوتھا 10 کلومیٹر طویل لواری ٹنل سول ورکس ستمبر2005سے التوا کا شکار تھا اسے جولائی 2017میں مکمل کیاگیا،226کلومیٹر طویل قلات،کوئٹہ چمن روڈ فروری2006سے التوا کا شکارتھی جسے دسمبر2016میں مکمل کیا گیا، 449کلومیٹر طویل بسمہ،ناگ،پنجگور،ہوشاب این 85شاہراہ ستمبر2007سے التوا کا شکارتھی اسے دسمبر 2016میں مکمل کر لیا گیا جبکہ ساتواں اور آخری 31کلومیٹر طویل شہید بے نظیر بھٹو پل فروری2012سے التوا کا شکار تھا اسے بھی لیگی حکومت نے جاتے جاتے رواں سال مئی میں مکمل کر لیاہے ،یوں لیگی حکومت نے کل35 سب سے زیادہ شاہراتی منصوبے مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔