وفا قی دارالحکومت میں قائم میٹرو سٹیشن دیکھ بھال نہ ہونے سے زبوں حالی کا شکار
اسلام آباد(نعمان اصغر )وفا قی دارالحکومت میں قائم میٹرو سٹیشن انتظامیہ کی دیکھ بھال نہ ہونے سے زبوں حالی کا شکار ہو چکے ہیں ،میٹرو سٹیشن کی خوبصورتی کے لئے لگائے جانے والے شیشے صفائی نہ ہونے سے دھندلا چکے ہیں جو سٹیشن کی خوبصورتی پر داغ لگانے کے مترادف ہے ۔جڑواں شہروں میں شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا جدید نظام جو حکومت پاکستان نے ترکی کی مدد سے تعمیر کیا دیکھ بھال نہ ہونے سے میٹرو سٹیشن کی حالت دن بد ن خراب ہوتی جا رہی ہے ،میٹرو کی کل لمبائی 24 کلومیٹر تک ہے جس پر ٹوٹل 24 سٹیشن قائم ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایک دن میں جڑواں شہروں کے کم و بیش ایک لاکھ پچاس ہزار افراد روزانہ اس پر سفر کرتے ہیں ،اور میٹرو کے سٹیشن دونوں شہروں کے اہم مقامات پر واقع ہے اور وفاقی دارالحکومت کے علاقہ میں قائم میٹرو سٹیشن کی خوبصورتی کے لئے لگائے جانے والی پینٹنگز بھی خراب ہو چکی ہے اور شیشوں کی مکمل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شیشے دھندلا چکے ہیں جس سے میٹرو اسٹیشن کی خوبصورتی پر داغ لگ گیا ہے ،دارالحکومت میں قائم میٹرو سٹیشن کے روٹ پر اکثر تعمیراتی کا م جاری رہتا ہے اور خفاظتی جنگلہ کی جگہ اکثر لوہے کی چادریں لگا دی جاتیں ہیں جن سے کوئی بھی شخص با آسانی میٹرو روٹ کے اندار داخل ہو سکتا ہے ،مسافروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میٹرو سٹیشن کی فی الفور رینوویشن کی جائے تا کہ اربوں کی لاگت سے مکمل ہونے والی دیو ہیکل ٹرانسپورٹ منصوبہ کی خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے اور شہریوں کا مستفیذ ہونا یونہی جاری و ساری رہ سکے کیونکہ اگر ابھی دیکھ بھال نہ کی گئی تو آہستہ آہستہ دھندلائے ہوئے شیشے ٹوٹنا شروع ہو جائے گے لہٰذا ابھی سے ان چیزوں کا خیال رکھتے ہوئے اس کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے ۔