یونیورسٹی آف گجرات بی کام ،بی ایس سی نتائج2018 ۔ پنجاب کالج کی طالبات کی تین پوزیشنز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف گجرات نے بی کام ،بی ایس سی نتائج2018 کا اعلان کردیا ۔جن کے مطابق پنجاب کالج کی ہونہار طالبات نے بی کام میں پہلی اور بی ایس سی میں دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔بی کام نتائج کے مطابق پنجاب کالج کی مریم عارف نے 1116/1500 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی نتائج میں سیرت فاطمہ نے 681/800 نمبروں کے ساتھ دوسری اور تانیہ نے 679/800 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔نما یاں پو زیشز حا صل کر نے والی طالبات نے اپنی کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا کرم ،ماں باپ کی دعائوں، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا علاوہ اذیں پنجاب کالج کی انتظامیہ، پرنسپل ، اساتذہ اور طالب علموں نے طالبات اور ان کے والدین کو ان کامیابیوں پر خصوصی مبارکباد پیش4 کی ۔