آٹھ ملزمان کیخلاف گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج
چکوال( نامہ نگار )عدالت کے حکم پر قصبہ کرسال کے آٹھ ملزمان کیخلاف گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نذر عباس ولد اسلم ساکن کرسال نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی کہ ملزمان زمرد خان، امیر خان، خلیل عباس، ریاض، امیر سکنائے کرسال، وقاص ولد خضر ساکن ڈھیری، بابر، آصف پسران اقبال سکنائے کرسال زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوئے۔ ا سکی والدہ اور اس کی بیوی کو لاتوں اور مکوں سے مارا، گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پتھرائو کیا، برتن توڑے۔ سب انسپکٹر خضر حیات نے عدالت کے حکم کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ چار عورتوں نے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ طارق ولد عبدالغفور ساکن دوالمیال نے درخواست دی کہ وہ ہمراہ فیملی گھر میں موجود تھے ، اس اثناء میں ملزمہ مسماۃ ثمرین دختر زراعت، امتیاز زوجہ زراعت، شنزہ ثمرین، آنوش ہماء مسلح ڈنڈے اس کے گھر داخل ہوئیں اور انکی عورتوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ اے ایس آئی محمد آصف نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔