شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں شادی شدہ سمیت 3 خواتین، دو کمسن بچیوں سے زیادتی
شیخوپورہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، گوجرہ، سمبڑیال، سکھر، مردان (نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران+ صباح نیوز) مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون، 2 لڑکیوں اور دو کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ مزاحمت پر خنجر کے وار سے لڑکی کو زخمی کردیا۔ شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقہ غازی مینارہ میں محنت کش اسلم کی شادی شدہ 18 سالہ بیٹی (ع) میکے آئی ہوئی تھی کہ اسکے کزن عاقب نے گھر میں گھس کر زیادتی کر ڈالی۔ اس دوران اس نے خاتون کے دو ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا تاہم بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملزم کا باپ اعظم بااثر شخصیات کی آشیرباد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ دریں اثنا ساہیوال میں ملزم سانول نے (خ) کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مزاحمت پر لڑکی کو زخمی کردیا۔ چیچہ وطنی 13 سالہ بیٹی (ش) کو ملزم رشید نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ گوجرہ میں اوباش ساجد نے چار سالہ معصوم طالبہ صبا کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال میں 6 سالہ عروج کو ملزم خلیل نے ہوس کا نشانہ بنایا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثنا سکھر میں بھی 6سال کی بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان 18سال سے کم عمر کے ہیں۔ اے ایس پی سکھر کے مطابق واقعہ نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے 6سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ادھرمردان میں درندگی کا نشانہ بننے والی پانچ سالہ معصوم بچی حسینہ کے اندھے قتل کے شواہد مل گئے ہیں جس کی بنیاد پر پولیس نے 3 مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔