یوم آزادی کے موقع پرریسکیو 1122 مری نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا
مری(نامہ نگار خصوصی)ریسکیو 1122 مری نے 14 اگست کویوم آزادی) کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ھے۔اور مری میں 8 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیںریسکیو1122مری نے اپنے تمام عملے کو 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے حکم دیاہے۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری پر نمٹا جاسکے،پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے 14 اگست 2018 (یوم آذادی )کے موقع پر خصوصی کور پلان ترتیب دیاہے پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 8 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیںجن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ڈاکخانہ چوک،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،عیلوٹ اور نیومری شامل ہیں، کامران رشید انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے تمام عملے کو 14 اگست2018 (یوم آذادی) کے موقع پر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیاہے انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔