ڈیمز کی تعمیر، چیف جسٹس کا کر دار تا ریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا ئے گا
اٹک ( نامہ نگار ) سول سوسائٹی فورم کا اجلا س چیئر مین منصبدار خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سمندر خان نمبر دار ، ندیم رضا خان ، حافظ نصرت علی خان ، محمد ارشد ، محمد نا صر ، سا جد ، حافظ صدیق ، اعجاز اکرم ، ریاست خان ، آصف محمود بھٹی ، محمد سعیداعوان ، چیئر مین یونین کونسل شمس آبا د ، حا جی احسان خان ، جنر ل کو نسلر حضرو سٹی محمد صدیق اعوان ، جنرل کو نسلر پہتی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اجلا س میں ڈیمز کی تعمیر کے سلسلے میں چیف جسٹس آف پا کستان میاں ثاقب نثار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا منصبدار خان نمبر دار نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کے سلسلہ میں چیف جسٹس کے کر دار کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جا ئے گا پانی پو ری دنیا کا بنیا دی مسئلہ ہے بجلی بحران اور غذائی قلت کی بنیا دی وجہ ڈیمزکی تعمیر سے غفلت تھی ما ضی میں تمام حکو متوں نے اس بنیا دی مسئلہ سے غفلت بر تی ہے لیکن چیف جسٹس نے اس معاملہ کا بیڑااٹھا کر پو ری قوم پر احسان کیا ہے تاریخ میں اس معا ملہ پر ان کے کردار کو سنہری حروف میں لکھا جا ئے گا ۔