عید الاضحی اور محرم الحرام کے دونوں مواقع انتہائی اہم ہیں، عمران قریشی
اٹک ( نامہ نگار ) ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کی اجلاس میں ڈی پی او حسن اسد علوی ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ضلعی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں عید الاضحی اور محرم الحرام کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کے دونوں مواقع انتہائی اہم ہیں جو ہمیں اتحاد و یگانگت کے ساتھ ساتھ ایثار و قربانی کا درس دیتے ہیں اس موقع پر ضرورت اس امر کی ہے کی تمام مکاتیب فکر کے عوام ان اہم موقعوںپر اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کا بھر پور مظاہرہ کریں جس کا درس ہمیں دین اسلام سے ملتا ہے اور جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پو لیس نے عید الاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں ضلع بھر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے اس موقع پر تمام ممبران امن کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ حفاظتی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے بھی خطاب کیا اور تمام مکاتیب فکر کے علماء نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھرپور عوامی تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں جن پر قانون کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی ۔