تحریک لبیک کے زیراہتمام 14اگست کو جیوے پاکستان ریلی نکالی جائیگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یارسول اﷲ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر چودہ اگست کو چار بجے مری روڈ پر فیض آباد تا کمیٹی چوک جیوے پاکستان ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت تحریک لبیک راولپنڈی ڈویژن کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری اور دیگر قائدین کریں گے۔ ریلی میں موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کے علاوہ پیدل کارکن بھی شامل ہوں گے اس کا اعلان تحریک لبیک کے ترجمان قاری محمد عبدالطیف قادری نے کیا ہے۔