فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کا قیام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد کے فوٹو جرنلسٹوں کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں سینئر فوٹو جرنلسٹ سہیل شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کارکنوں کے مسائل اور دوران کام ان کو درپیش مشکلات پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹس انتہائی نامساعد حالات میں کام کررہے ہیں اور اس کے حل کیلئے ایک نئی تنظیم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس پر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی اور اسلام آباد کے باضابطہ قیام کا اعلان کردیا گیا ، اجلاس میں شرکاء نے عہدیداروں کا بھی انتخاب کیا جس کے مطابق صدر سہیل شہزاد، سیکرٹری جنرل ایس ایم سہیل، سیکرٹری فنانس عابد ضیائ، سینئر نائب صدر قیصر شاہ، نائب صدر راجہ فرید، نائب صدر پرویز مغل، جوائنٹ سیکرٹری جمال شاہ، جوائنٹ سیکرٹری وسیم نذیر، جوائنٹ سیکرٹری فتح شاہ، پریس سیکرٹری مشتاق احمد جبکہ راجہ عمران، شفیق اعوان، زبیر عباسی، سجاد حسین اور شاہد راجو کو گورننگ باڈی کا ممبر منتخب کیا گیا۔