متحدہ اپوزیشن جماعتوں کاسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ (آن لائن) متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف آئندہ آنیوالے سینیٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعد متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان سے منتخب ہونیوالے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی ۔