عدالتوں میں دفاع کیلئے زرداری نے بہتر لیگل ٹیم کا انتخاب کیا: سینئر وکلاء
اسلام آباد (محمد اسد چودھری، دی نیشن رپورٹ) سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مقابلے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس بہتر لیگل ٹیم ہے اور وہ عدالت میں زیرسماعت مقدمات کا دبائو برداشت کر لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فاروق نائیک کی سربراہی میں لیگل ٹیم زرداری کی عدالتی ایکٹوازم سے دفاع کررہی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے فاروق نائیک کی زرداری کے ساتھ گہری وابستگی ہے، نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ تمام تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے جبکہ زرداری کی اپنی ٹیم کے ساتھ مکمل ذہنی ہم آہنگی ہے۔ زرداری کا عدالتوں میں دفاع کیلئے فاروق نائیک کا انتخاب بہتر چوائس ہے۔