تعلیم ، پانی ، صحت کی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عون حمید ڈوگر
شاہ جمال(نامہ نگار)احمد موہانہ میں اعلیٰ تعلیم،صاف پا نی،ہیلتھ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی276کے نو منتخب ایم پی اے سردار عون حمید ڈو گر نے یو نین کو نسل احمد مو ہا نہ میں مختلف جگہوں پر عوامی اجتماعات میں اظہار تشکر کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ عوام کو اعلیٰ تعلیم،صاف پا نی اور صحت کی اعلیٰ سہولیات فراہم کر کے ان کا حق ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ 25جو لائی کے بعد آ پ بدلا ہوا پا کستان دیکھیں گے ایسا پا کستان جس میں روز گار ،یکساں تعلیم،صحت کی یکساں سہو لیات خود مختار قوم اور ملک دنیا سے برا بری کی سطح پر تعلقات ،بھارت کے پنجہء استبداد سے مظلوم کشمیریوں کی آ زادی،پا نی کی قلت پر قابو پا نا ڈیم کی تعمیر پر اتفاق را ئے پیدا کر نا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔