ووٹ کا تقدس قائم کر کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے: راناعرفان
خانیوال(خبرنگار) قیام پاکستان عظم جدوجہد اورقربانیوں کے ساتھ جمہوری عمل کے نتیجہ میں قائم ہوا اس کی مضبوطی واستحکام کے لیے جمہوریت کومضبوط بنا نا ہوگا ووٹ کی پرچی کاتقدس قائم کرکے ہی ملک وقوم کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایاجاسکتاہے ۔ان خیالات کااظہار رانا عر فا ن گروپ کے قائد مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر راناعرفان محمود خاںنے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدتقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ آئین وقانون نے تمام اداروں کے اختیار ودائرہ کار کاتعین کیاہواہے اسے فالو کرکے ہی ریاستی اداروں کو مضبوط اوربہتری لائی جاسکتی ہے ۔