کراچی: دوست سے ملنے گئی 18 سا لہ لڑکی لاپتہ، تلاش جاری
کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری سے 18سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی، واقعہ کا مقدمہ 5روز بعد درج کر لیا گیا ، لاپتہ ہونے والی رمشا نامی لڑکی 5اگست کو گھر سے یہ کہہ کرنکلی تھی کہ وہ اپنی سہیلی مصباح کے پاس جا رہی ہے تاہم وہ واپس نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری سے 5اگست کو لاپتہ ہونے والی 18سالہ رمشا کا تاحال کچھ سراغ نہیں چل سکا ، رمشا کے والد کی درخواست پر گزری تھانے میں اب مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق رمشا اپنی دوست مصباح سے ملنے کاکہہ کر گھر سے نکلی تھی، جب واپس نہ آئی تو گھروالوں نے مصباح سے رابطہ کیا جس نے اطمینان دلایاکہ وہ گھرلوٹ آئے گی، مگر تین روز گزر جانے کے بعد بھی رمشا کاکچھ پتہ نہیں چل سکا۔لاپتہ لڑکی کے والد نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بیٹی کو اس کی دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا ۔رمشا کے والد نے یہ بھی بتایاکہ رمشا کو پارٹیوں میں جانے کا شوق تھا، پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔