امریکہ: ائر لائن ملازم نے خا لی طیارہ اغوا کرکے تباہ کردیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں ایئرلائن ملازم کی خودکشی پر چار ارب روپے لگ گئے۔ ایئر لائن ملازم رچرڈ نے طیارہ ہائی جیک کیا اور جزبرے سے ٹکرا کر تباہ کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ خالی طیارہ ہائی جیک کرنے والے کی عمر 29 سال تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں تھا۔ سیٹل ٹکوما ایئرپورٹ پر طیارہ ہائی جیک کرکے اڑایا گیا ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ الاسکا ایئر لائنز کا طیارہ کمپنی کے ملازم نے چوری کیا۔ ہائی جیکر نے کیئرون جزیرے پر کئی چکر لگائے اور جزیرے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی فوج کے دو ایف 15 طیاروں نے طیارے کا تعاقب بھی کیا۔