تھرپارکر: غذ ائی قلت، وبائی امراض سے مٹھی ہسپتال میں مزید 4بچے جاں بحق
مٹھی(آن لائن) صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراضی سے مزید 4 بچے جاں بحق ہو گئے، یوں 2 روز میں غذائی کمی، وبائی بیماریوں سے دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ سول ہسپتال مٹھی کے ذرائع نے بتایا کہ بچوں کی اموات غذائی قلت اور وباء کے باعث ہوئی، جس کے باعث رواں سال اب تک 393 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت کے مقامی حکام کے مطابق 70 سے زائد بچوں کو ضلع کے 6 مختلف مراکز میں داخل کیا گیا کیونکہ یہ بچے مختلف انفیکشن کا شکار ہیں۔خیال رہے کہ صحرائی علاقے تھرپارکر میں لوگوں کو رواں سال کم بارشوں کے باعث بدترین خشک سالی کا سامنا ہے اور عوام کا حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ وہ خطے کو خشک سالی سے متاثرہ علاقہ قرار دے کر ہنگامی ریلیف کا آغاز کریں۔